امريكہ كے اقتصادی بحران كی وجہ سے امريكہ نظام اسلامی كے خلاف سازش كرنے میں ناكام ہو گياہے

IQNA

امريكہ كے اقتصادی بحران كی وجہ سے امريكہ نظام اسلامی كے خلاف سازش كرنے میں ناكام ہو گياہے

سياسی گروپ: یہ خداوند عالم كی حكمت اور مشيت ہے كہ امريكہ جو كہ انقلاب ايران اور نظام اسلامی كا سخت ترين دشمن ہے وہ اپنے اقتصادی بحران كی دلدل میں پھنس جائےاور دنيا كا مقروض ترين ملك بن جائے تاكہ نظام اسلامی كے خلاف سازش نہ كر سكے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" پارليمنٹ میں بروجرد كے نمائندے نے كہا ہے كہ موجودہ اقتصادی بحران كے دوران ہمارے لیے فرصت ہے كہ انقلاب اور نظام اسلامی كے استحكام كی خاطر باہم صلاح و مشورہ كر سكیں۔ پارليمنٹ كے نمائندے نے كہا كہ خداوند عالم جو كہ اس انقلاب اسلامی كا حقيقی محافظ ہے۔ اس نے انقلاب اور نظام اسلامی كو اقتصادی بحران سے دو چار كر ديا ہے تاكہ وہ اپنے اقتصادی مسائل میں ہی الجھے رہیں۔ اور انقلاب اسلامی اور جمہوریہ اسلامی كے خلاف سازشیں نہ كر سكیں۔ اور امريكہ جو كہ انقلاب كے دشمنوں كا سربراہ ہے وہ دنياكا مقروض ترين ملك میں تبديل ہو جائے او اس قدر اپنے داخلی مسائل میں الجھ جائے كہ اسے انقلاب اسلامی كے خلاف سازشیں كرنے كی فرصت ہی نہ رہے۔ انھوں نے كہا كہ اس موقع كو غنيمت سمجھتے ہوئے اپنے مطمئن ترين اور مستحكم ترين اقتصادی سسٹم كی بدولت مغربی ممالك كےبھٹكے ہوئے سرمایہ گزاروں كو اپنی طرف جذب كریں تاكہ دنيا پر یہ بات بھی واضح و عياں ہو جائے كہ اسلامی نظام پوری دنيا كے لیےايك نمونہ ہے اور ايران دنيا میںپرامن ترين ملك ہے۔
314626