بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن كے حج واوقاف كے وزير " عبدالفتاح صلاح" نے كہا ہے كہ خواتين كی حج كے موقع پر راہنما بننے والی خواتين كو بريفنگ دينے كے لیے ايك حج كيمپ كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں ۶۰ خواتين شريك ہیں جو كہ حج كے موقع پر اردنی خواتين كی راہنمائی كریں گی۔ انہیں فقہ، احكام حج اور فرسٹ ایڈ جيسے مسائل سے آگاہ كيا جا رہا ہے۔ وزير اوقاف نے كہا ہے كہ حج كےموقع پر خواتين كی راہنمائی كرنے والی خواتين راہنما كی گردن پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس سے انہیں عہدہ برآ ہونا چاہیے۔ واضح رہے كہ اس حج كيمپ كے دوران خواتين كو " مفكرۃ الحاج" اور "فقہ الحج والعمرۃ" جيسی كتابوں كی تعليم دی جا رہی ہے جو كہ حج كےموقع پر تقسيم كی جائیں گی۔
314425