سعودی عرب میں خواتين كی سب سے بڑی يونيورسٹی كی تعمير شروع

IQNA

سعودی عرب میں خواتين كی سب سے بڑی يونيورسٹی كی تعمير شروع

اعزازی نامہ نگار: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض كے مشرق میں خواتين كی سب سے بڑی يونيورسٹی كی تعمير شروع ہو گئی ہے كہ جس میں ۴۰ ہزار طالبات ايك وقت میں تعليم حاصل كر سكتی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار " حج" نيوز ايجنسی كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملك عبداللہ اور نور بنت عبداللہ كی موجودگی میں خواتين كی يونيورسٹی كا سنگ بنياد ركھا گيا ہےكہ جس كی تعمير دو سال میں مكمل ہو جائے گی۔ اس يونيورسٹی میں خواتين مختلف شعبوں طب ، میڈيكل، اور كمپيوٹر كی تعليم حاصل كر سكیں گی۔ خبرنگار كے مطابق اس يونيورسٹی كی تكميل كے لیے ۴ ارب ڈالر كی لاگت آئے گی۔ اور اس يونيورسٹی كے اطراف میں ہسپتال ، كنفرانس ہال ،ليبارٹری ، مسجداور متعدد گھر يونيورسٹی كے عملے كے لیے تيار كیے جائیں گے۔
314830