ايرانی خواتين حج كےموقع پر ايك قسم كی چادر استعمال كریں گی

IQNA

ايرانی خواتين حج كےموقع پر ايك قسم كی چادر استعمال كریں گی

اجتماعی گروپ: تمام ايرانی خواتين حج كےموقع پر بطور احرام ايك ہی چادر جو كہ " چادرملی" كےنام سےموسوم ہےكا استعمال كریں گی۔
بعثہ قائد انقلاب كےنائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين " سيد علی قاضی عسكر" نےبين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتےہوئے كہا كہ بعثہ قائد انقلاب كی طرف سے اس نئی چادر كا مشورہ ديا گيا ہے تاكہ ايرانی خواتين كو طواف خانہ كعبہ كے وقت دقت كا سامنانہ كرنا پڑے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ در حقيقت یہ وہی چادر ملی ہےجو آستين والی ہے اس سے حج كے مناسك انجام دينے میں آسانی رہتی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس مشورہ پر اس سال عمل كيا جائے گا۔
314650