كربلا معلی كےگورنر نے كربلا میں فساد كےاڈوں كو ختم كر نيكی تاكيد كی ہے

IQNA

كربلا معلی كےگورنر نے كربلا میں فساد كےاڈوں كو ختم كر نيكی تاكيد كی ہے

اعزازی نامہ نگار: شہر مقدس كربلا كےگورنر نےكہا ہے كہ كربلا میں بڑھتے ہوئے فساد اور ہر قسم كے اخلاقی جرائم كےمرتكب ہونے والوں كےساتھ سختی سے نبٹا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے "خيمہ" نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كربلا كے گورنر عقيل الخزعلی نے فساد كے خلاف جہاد كی تاكيد كرتے ہوئے سيكورٹی فورس كو حكم ديا ہے كہ وہ شہر كےامن و امان كی حفاظت كریں اور شہر كربلا كے تقدس كو پامال كرنا جرم ہے ۔ گورنر نے مزيد تاكيد كی ہے كہ شہر كے اندر بڑھتے ہوئے فساد اور انتشار كو روكنا فردی آزادی كے خلاف نہیں ہے۔ گورنر نے وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ شہر كربلا عالم اسلام كے مقدس ترين شہروں میں شمار ہوتا ہے اور شيعہ مسلمانوں كا مركز ہے۔ لہذا اس شہر كے اندر ہر قسم كے فساد اور جھگڑے كا سختی سے جواب ديا جائے گا۔
314711