كربلا میں جديد سہوليات كے حامل صحت عامہ كے چار مراكز قائم كیےگئے

IQNA

كربلا میں جديد سہوليات كے حامل صحت عامہ كے چار مراكز قائم كیےگئے

اعزازی نامہ نگار: عراق كی وزارت صحت كے توسط سےكربلا میں جديد سہوليات كےحامل صحت عامہ كے چارمراكز كا افتتاح كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كربلا كے " صحت عامہ" كے سربراہ جناب " علامہ محمودی" نے ان مراكز كی اطلاع ديتے ہوئے كہا ہے كہ ان كی تعمير پر تقريباً ساڑھے تين ملين ڈالر لاگت آئی ہے۔ انھوں نے كہا كہ ان مراكز كی تعمير سے كربلا معلی كے زائرين اور گردو نواح كےلوگ بھرپورمستفيد ہو سكیں گے۔
315649