حكومت آسٹريليا كی طرف سے " مسلمانوں كا قتل عام" نامی آن لائن گيم كی حمايت پر مسلمانوں كی شديد تنقيد

IQNA

حكومت آسٹريليا كی طرف سے " مسلمانوں كا قتل عام" نامی آن لائن گيم كی حمايت پر مسلمانوں كی شديد تنقيد

اعزازی نامہ نگار: آسٹريليا كےمسلمانوں نے آسٹريليا كی حكومت اور پوليس كی جانب سے مسلمانوں كےقتل عام پر مبنی گيم كی حمايت كرنےپر سخت تنقيد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " خيمہ " نيوز ايجنسی كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ آسٹريليا كےمسلمانوں نےاس آن لائن گيم كی كہ جس میں جتنا چاہو مسلمانوں كو قتل كرو جيسا كھيل كھيلا جاتا ہے كی سخت الفاظ میںمذمت كی ہے اور ساتھ ہی آسٹريلوی حكومت اور پوليس پر بھی الزام عائد كيا ہے كہ وہ یہ گيم ايجاد كرنےوالوں كی پشت پناہی كر رہی ہے۔ آسٹريليا كی مسلم انجمن كےسربراہ " قيصر تراد" نے آسٹريليا كی سپريم كورٹ میں اس كے خلاف رٹ دائر كر ركھی ہے۔ انھوں نے اپنی رٹ میں لكھا ہے كہ جب سے یہ گيم شروع ہوئی ہے اس وقت سےمسلمانوں كو گالی گلوچ دی جاتی ہے اور مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك برتا جا رہا ہے۔ برطانیہ كےجوانوں كی انجمن نےبھی اس گيم كو جلد از جلد ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
315658