تركمنستان كے شہر " مرو" میں حضرت امام رضا(ع) كےميلاد كے سلسلہ میں ايك سيمينار منعقد كيا جائے گا جس میں تركمنستان كے صدر كا پيغام پڑھ كر سنايا جائے گا

IQNA

تركمنستان كے شہر " مرو" میں حضرت امام رضا(ع) كےميلاد كے سلسلہ میں ايك سيمينار منعقد كيا جائے گا جس میں تركمنستان كے صدر كا پيغام پڑھ كر سنايا جائے گا

اعزازی نامہ نگار: تركمنستان میں ايرانی ثقافتی ادارے نے كہا كہ امام رضا (ع) كی ميلاد با سعادت كی مناسبت سے مرو شہر میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امام رضا (ع) كے ميلاد با سعادت كےسلسلہ میں منعقد ہونے والے چھٹےسيمينار كے عمومی رابطہ " حجۃ الاسلام " مصطفی نادری" نے كہاہے كہ تركمنستان كی آزادی كےبعد ايرانی ثقافتی ادارے كی طرف سےہر سال اس حكومت كو ايك ياد داشت پيش كی جاتی ہے كہ ہمیں اس ملك كے قديمی شہر " مرو" میں امام رضا (ع) كا جشن منعقد كرنے ديا جائے ليكن ہر بار ہمیں اس كی اجازت نہیں دی جاتی تھی اس سال پھر ہم نے درخواست دی كہ ہمیں اس قديمی شہر میںامام رضا (ع) كا جشن اور سيمينار منعقد كرنے ديا جائے جو كہ منظور كر لی گئی۔ نادری نے كہا كہ مرو شہر در حقيقت شہر الرضا ہے اور امام رضا (ع) اس شہر میں دو سال تك رہےہیں اور یہاں امام (ع) كے قدم مبارك كےنشان اور امام رضا (ع) كےگھر كے دروديوار موجود ہیں اور ہم كوشش كر رہے ہیں كہ انہیں اس شہر كےآثار قديم میں شامل كر ليا جائے۔ تركمنستان میں ايرانی ثقافتی ادارے كے سربراہ نے كہا كہ ۱۰ نومبر كو اس قديمی شہر كےہال میں ايرانی اور تركمنستان كےاعلی عہديداروں كی موجودگی میں امام رضا (ع) كا سيمينار و جشن منعقد كيا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں تركمنستان كے صدر كا سركاری بيان بھی پڑھ كر سنايا جائے گا۔ اس كےعلاوہ دونوں ممالك كے قومی ترانے ، ايران اور تركمنستان كےاعلی عہديداروں كی تقارير اور ساتھ ہی امام رضا(ع) كی سيرہ اور شہر مرو كی تاريخ بيان كی جائے گی۔ نادری نے كہا كہ اس سارے پروگرام كو تركمنستان كے میڈيا اور ٹيلی ويژن پر بھی دكھايا جائے گا۔
315470