بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ہفتہ كی نماز جمعہ كا آغاز "حسن ربيعيان" كی تلاوت قرآن سے ہو گا اس كے بعد حسب معمول حجۃ الاسلام " حسينی" مسائل شرعیہ پر روشنی ڈالیں گے۔ اس كےبعد " اسد اللہ عرب سرخی" آٹھویں تاجدار ولايت امام رضا (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مدح سرائی كریں گے۔ اس كے بعد نماز جمعہ سے پہلے بعثہ قائد انقلاب كے شعبہ تعليم و تربيت كے نائب " سيد علی قاضی عسگر " ہفتہ حج كی مناسبت سے خطاب كریں گے۔
316299