بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ" نيوز ايجنسی كے حوالے سے خبر دی ہے كہ حجت الاسلام " حكيم'' نے محمد علی شہر ستانی كے ساتھ ملاقات میں حرم عسكرين(ع) كی وجہ سےشہر سامراء كی معنوی عظمت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ حرم مبارك كے احترام و تقدس اور خوبصورتی كا لحاظ كرتے ہوئے ان دو اماموں كی بارگاہ ملكوتی كی تعمير نو كے حوالے سے زيادہ سے زيادہ كوشش كی جائے تاكہ محبان اہل بيت (ع) جلد از جلد ان دو اماموں كی زيارت كر سكیں۔ محمد علی شہر سستانی نے واضح كيا كہ میں حجۃ الاسلام حكيم كی راہنمائی اورحمايت كا شكریہ ادا كرتا ہوں۔ انھوں نے كہا كہ حرم سامراء كی تعمير نو میںشامل تمام افراد كی كوشش ہے كہ تعميراتی كام جلدی اپنے اختتام كو پہنچے۔ انھوں نے اضافہ كيا كہ تعميراتی كام اپنے آخری مراحل میں ہے۔ اور حرم مبارك كا گنبد بھی تعمير كے آخری مرحلہ میں ہے۔
315644