بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ شام نے سركاری نيوز ايجنسی " سانا" سے نقل كيا ہے سوریہ كے صدر كی اہلیہ اسماء اسد نے دو نومبر كی رات اسلامی ممالك كی تاجرخواتين كےچوتھے اجلاس میں شركت كی۔ اجلاس كا موضوع ثقافت ، میڈيا اور سياحت كا پايدار اقتصاد كی ترقی میں كردار تھا۔ انھوں نے اس اجلاس كے مثبت نتائج كو اسلامی معاشروں اور ان كی بہتر صورتحال كے مددگار ہونے كی جانب توجہ دلائی۔ اسماء اسد نے ثقافت اور تعليم كےميدان میں خاص طور پر عربی اور اسلامی ثقافت پر پر زور تاكيد كرتےہوئے اس اجلاس كو دمشق كی مہم ترين سرگرميوں میں سے قرار ديا۔ انھوں نے مسلمان خواتين كی ثقافت، میڈيا، اور سياحت كےميدانوں میں خلاقيت اور توفيقات كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا اسلامی معاشروں میں توسعہ پايدار كی دستيابی كےلیے اس كردار كی مزيد تقويت كرنی چاہیے۔ انھوں نے اس اجلاس میں شركت پر خوشی كااظہار كيا كہ دمشق گزشتہ صديوں میں عالم اسلام كا مركز رہا ہے۔ اور اس دنيا كا پانچواں حصہ آج كےمسلمانوں سےتشكيل پاتاہے جس كی وجہ سے ہماری جغرافيائی حيثيت كے ساتھ ساتھ عالم اسلام كے اقتصاد نے ہمیں بنيادی عنصر قرار ديتےہوئے عالمی مالياتی بحران اور عالمی سياست كےمد مقابل لا كھڑا كيا ہے۔ اسماء اسد نے نسل جوان جو كہ مسلمان كا ۶۰ فی صد سے زيادہ حصہ ہیں سے استفادہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہےاور كہا كہ ہم عالم عرب میں ہر سال ۷۰ ہزار اسٹوڈنٹس كی ہجرت كو ديكھتے ہیںجو كہ ٹيكنيكل اور ماہر حضرات كی ملك میں كمی كا باعث ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہماری اسلامی وراثت كی تاريخ ايسی خواتين سےبھری پڑی ہے كہ جو تعليم و تجارت میں مشغول تھیں۔ چند صدياں پہلے دانشمند ہمیں علوم اجتماعی كی تعليم كا شوق دلاتے تھے۔ او اب عالمی تجارت اس امر كی گواہ ہے كہ خواتين اس میں كاميابی كے ساتھ شريك ہیں۔ انھوں نے كہا كہ آج كی دنيا میں بہت ساری چالیں ہمارے خلاف استعمال كی جا رہی ہیں اور ضروری ہے كہ ہم اتحاد و وحدت كے ساتھ علوم میں اسلامی وراثت كی حفاظت كریں اور خلاقيت اور تحقيق كو زندہ كریں۔ انھوں نے آخر میں تاكيد كرتےہوئے كہا كہ فقط عمل كے ساتھ ہم ايسا ميدان فراہم كر سكتے ہیں جس میں عقل جوان كو رشد اور ترقی كی طرف لے جايا جا سكتا ہے تا كہ وطن كے اندرا ور باہر ان كے لیے حقيقی مواقع فراہم ہوں۔
315226