غير ايرانی زائرين كےلیے خاص طور پر حرم مبارك امام رضا(ع)میں جشن منعقد كیے جائیں گے

IQNA

غير ايرانی زائرين كےلیے خاص طور پر حرم مبارك امام رضا(ع)میں جشن منعقد كیے جائیں گے

نمائندگی آستانہ قدس رضوی: آستانہ قدس رضوی كاادارہ غير ايرانی زائرين عشرہ كرامت میں آذری زبان میں جشن منعقد كرےگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراساں رضوی كی رپورٹ كےمطابق یہ مراسم ہر روز ۹ بجے سےصبح ۱۰ بجے منعقد ہوں گے كہ اہم ترين پروگرام میں حرم مطہر كی تعارفی فلم ، آذری زبان میں تقارير بعنوان فضيلت و ثواب زيارت حضرت فاطمہ معصومہ (ع) و امام رضا (ع)، بيان احكام شرعی اور خودشناسی و خد اشناسی كےبارے میں اسلام كی تعليمات نيز شناخت سيرت و شخصيت اہل بيت شامل ہیں۔ ہر پروگرام كے آخر میں تحائف و ہدايا مثلاً كتاب ۸۸ كلام از امام رضا (ع) حرم مطہر كی تعارفی سی ڈی، پوسٹر، امام رضا (ع) كےميلاد كی مبارك باد كے كارڈ اور تين بروشرجوكہ احكام نماز ، روزہ ، سيرہ امام رضا (ع) پر مشتمل ہیں مسلمانوں اور آذری زبان والوں كے درميان تقسيم كیے جائیں گے۔ ياد رہے روزانہ ان پروگراموں سے ۲۰۰ سے زيادہ آذری زبان مستفيد ہوتے ہیں۔
316351