حجۃ الاسلام والمسلمين " محمد سعيد آبادی" ادارہ تبليغات اسلامی خراسان رضوی كےسربراہ نے قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا شعبہ خراسان رضوی كے نمائندے سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ وہ چيز جسے خدا وند نے رسالت پيامبر (ص) كے لیے بعنوان اجر ، مزد اور ادای حق قرار ديا ان كے اہل بيت (ع) كے ساتھ مودت ركھنا ہے۔ انھوں نے اس بيان كے ساتھ كہ مودت اہل بيت خدا كی جانب سے اس كے بندوں كےلیے قيميی سرمایہ ہے كہا محبت اہل بيت (ع) كا اثر لوگوں كی زندگی میں ظہور واقعی پيدا كرتا ہے اس طرح كہ اگر محبت حقيقی ہو تو محبت كرنے والا ہميشہ سيرت اہل بيت (ع) كا اتباع كريگا۔ انھوں نے امام صادق (ع) كی ايك حديث بيان كرتےہوئے فرمايا كہ امام كے فرمان كے مطابق بندہ خدا ايك طرف نافرمانی اور معصيت كرتا ہے اور دوسری طرف خدا سےمحبت و مودت كا اظہار كرتا ہےدر حالانكہ یہ دونوں آپس میں ہمانگ نہیں ہیں۔ تبليغات اسلامی ادارہ كے سربراہ نے تاكيد كی اور كہا كہ تنہا محبت امام رضا (ع) كافی نہیں ہے بلكہ كوشش كی جائے كہ آپ كی زندگی، اخلاق ، كلام، سيرت، اور ان كا طريقہ كار ہمارے لیے نمونہ عمل بنے۔ انھوں نے سيرت امام رضا (ع) كے حوالے سے دو اصلی اور بنيادی نكات كی طرف اشارہ كيا ايك خدا وندمتعال كی طرف توجہ اور دوسرا خدا كے بندوں سے عشق و محبت ہے۔
316357