گرجستان كے مفكرين كا آيت العظمی مرعشی نجفی كی لائيريری كا دورہ

IQNA

گرجستان كے مفكرين كا آيت العظمی مرعشی نجفی كی لائيريری كا دورہ

اعزازی نامہ نگار: ۵ نومبر كو گرجستان كےمفكرين كے ايك وفد نے آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی كی لائبريری كا دورہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبر حوزہ كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك گرجستانی مفكر نے آيت اللہ مرعشی نجفی كے كتاب خانے كو ديكھنے كے بعد كہا كہ اگرچہ اس عظيم الشان لائبريری كو ديكھنے كےبعد میں ورطہ حيرت میں ڈوب گيا تھا ليكن كيوں اس كی تاسيس ايك ايرانی كے ہاتھوں ہوئی ہےل اس پر مجھے كوئی تعجب نہیں ہے كيونكہ یہ پيغمبر اكرم (ص) فرما گئے تھے كہ اگر علم ثريا پر بھی ہوا تو ايرانی وہاں سےبھی حاصل كر لیں گے۔ گرجستانی مفكر نے گرجستان اور ايران كے باہمی تعلقات كےحوالے سے كہا كہ قرآن مجيد كا یہ واضح ارشاد موجود ہے كہ اہل كتاب كو آپس میں نہیں لڑنا چاہیے بلكہ اپنی توانائيوں كو دشمنان دين كےخلاف استعمال كرنا چاہیے۔ انھوں نے ايران اور گرجستان كےتاريخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كےبہت سارے مشتركات ہیں لہذا دونوں ممالك ايك دوسرے كےساتھ خاص كر ثقافت كےميدان میں تعاون كر سكتےہیں۔
316471