حديث " سلسلۃ الذھب" كانفرنس اپنے اختتام كو پہنچ گئی

IQNA

حديث " سلسلۃ الذھب" كانفرنس اپنے اختتام كو پہنچ گئی

فكر ونظرگروپ: حديث سلسلۃ الذھب كے بارے میں علمی و تحقيقی كانفرنس ۸ نومبر بروز ہفتہ مشہد مقدس میں ختم ہو گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے شعبہ خراسان رضوی كی گزارش كے مطابق يك روزہ علمی و تحقيقی كانفرنس حديث سلسلۃ الذھب كے حوالے سے گزشتہ روز انجمن تحقيقات اسلامی آستانہ قدس رضوی كےكانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس كانفرنس میں تقريبا ۳۰ مقالہ جات كانفرنس كے دفتر كو ارسال كیے گئےہیںجو كہ مندرجہ ذيل موضوعات پر ہیں
تحقيق رجال حديث ، حديث كے مركزی نكات كی تحليل اور ان كے آپس میں ارتباط كی توضيح ، جملہ " بشرطھا و شروطھا و انامن شروطھا" كی تحليل، حديث سلسلۃ الذہب و معارف قرآن ،احاديث نبوی، نہج البلاغہ ، روايات صادقين(ع) ، صحيفہ سجادیہ ا ور اس حديث كی وجہ تسمیہ وغيرہ ۔ان میں سے ۳ مقالہ بہترين قرار پائے۔ مقالہ" حديث سلسلۃ الذہب متنا وسنداً" محمد واعظ زادہ خراسانی رئيس انجمن تحقيقات اسلامی آستانہ قدس رضوی كےتوسط سے،حديث سلسلہ الذہب اورمنابع اہل سنت محمد حسن طبسی از قم و " رجال شناسی حديث سلسلۃ الذہب" از طرف آقای علی حاجی آبادی از مشہد ۔
317374