بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی اخبار" الانوار" سےنقل كيا ہے كہ علام سيد محمد حسين فضل اللہ مرجع شيعيان لبنان نے ۷ نومبر كو عالمی متحدہ علماء اسلام كے سيكرٹری جنرل " سليم العواء" سےملاقات میں فرمايا: یہ ادارہ ، ايجاد وحدت، ثقافتی اور بين المذاہب ڈائيلاگ میں نكات ضعف و قوت كی نشاندہی كرے۔ ۔ اس ديدار میں عالم اسلام كے عمومی حالات ، وحدت اسلامی سے مربوط مسائل اور حال حاضر میں عالمی استكبار كی طرف سے مسلمانوں كی صفوں میں اتحاد كو پارہ پارہ كرنے كی سازشوں كے استعمال اور آخر میں بہت سے اسلامی حالات پر اثر انداز ہونےوالے وسيع منفی آثار كے بارے میں تبادلہ خيال ہوا۔ علامہ نے اس ادارے كی كاركردگی كو سراہتے ہوءے كہا كہ بعض كلامی اور فقہی اختلاف و آراء و نظريات جو كہ عقائد اسلام كے اصولوں سے منافات نہیں ركھتے كو فرقہ واريت كےلیے استعمال نہ كيا جائے۔ اس لبنانی مرجع دينی نے علماء سنی اور شيعہ خاص طور پر وہ علماء جنہوں نےعلمی اور فقہی امور میں عمدہ كردار ادا كيا ہے كی ملاقاتوں پر تاكيد كی اور كہا كہ علماء پر لازم ہے كہ ايسی گفتگو جو اتحاد كی باعث ہے ، كر كےمسلمانوں كے اتحاد كو پہلے سے زيادہ پختہ و محكم كریں۔
317176