استنبول میں ايك یہودی خاندان كا قبول اسلام

IQNA

استنبول میں ايك یہودی خاندان كا قبول اسلام

سياسی و سماجی گروپ: " ارون كوھن فور" عالم یہودی اپنی فيملی كےہمراہ استنبول میں مسلمانوں كے اجتماع میں شامل ہو گئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی كی خبر كے مطابق ، ارون كو ہن فور یہودی علماء میں سے ہیں ۔ ان كی عمر ۴۵ سال ہے۔ استنبول میں اپنی اہلیہ اور بیٹی كےساتھ " بی اوغلو" علاقہ كے ايك مفتی كے سامنے دين اسلام قبول كر ليا۔ كوہن فورجن كے ذمہ كنيسہ میں دعا كے وقت اشعار دينی كی قرائت كرنا تھی نے كہا كہ وہ تمام آسمانی اديان كے احترام كے قائل ہیں۔ ليكن اسلام كو آخری اور مكمل دين سمجھتے ہیں۔ پيغمبر اكرم (ص) حضرت محمد (ص) كے ساتھ بہت زيادہ محبت ركھتا ہے۔ اور ان كے بہت زيادہ احترام كا قائل ہے۔
317432