بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ باكو كی رپورٹ كے مطابق حاج اللہ شكور پاشازادہ كو دیے گئے كتبی پيغام میں لكھا گيا ہے كہ آپ سے تمام قفقاز كا سب سے بڑا شيخ ہونے كے ناطے اپيل كی جاتی ہے كہ قانون اور عدل و انصاف كے قيام كی خاطر، مسلمانوں كے دفاع اور مسجد ابوبكر كو دوبارہ كھولنے كےلیے مسلمانوں سے تعاون كریں۔ شايان ذكر ہے كہ رواں سال كی ۱۷ اگست كو آذربائيجان كےدارالحكومت میں واقع مسجد ابوبكر پر نماز مغرب كے وقت بم سے حملہ كيا گيا جس كے باعث دو افراد مارے گئےاو سترہ افراد زخمی ہوئے۔ اس دہشگردی كے واقعہ میں ملوث مجرم " النور باخش اف " كو گرفتار كر ليا گيا ہے۔
316667