بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق محكمہ اوقاف كے تعلقات عامہ اور بين الاقوامی امور كے سربراہ محمد حسن عباسی فرنے كہا ہے كہ وقف اور مذہبی امور كی بحث ايك تاريخی بحث ہے جو تمام اديان و مذاہب اورانسانيت سے متعلق ہے۔انھوں نے كہا كہ اس كانفرنس كا انعقاد محكمہ اوقاف كے سربراہ اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمين حيدر مصلحی كی تجويز پر اسلامی بينك نے كيا ہے اور اسے وقف كے تاريخی پس منظر اور اس كے مختلف پہلووں كی تشريح كرنے اور اسكی تہذيب میں اہميت كےپيش نظر منعقد كيا گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ابھی تك اس كانفرنس كی ميزبان كمیٹی كو فارسی، انگريزی اور عربی زبانوں میں ۱۳۰ مضامين وقف كےموضوع پر موصول ہو چكے ہیں جنہیں ايك كتاب كی تشكيل میں قارئين كے لیے پيش كيا جائے گا اور انہی مضامين میں سے ۳۰ اچھے مضامين كانفرنس میںپڑھے جائیں گے۔
316842