لبنان كےصدر كا نيويارك میں اديان كانفرنس میں خطاب

IQNA

لبنان كےصدر كا نيويارك میں اديان كانفرنس میں خطاب

سياسی و سماجی گروپ: لبنان كےصدر جناب " ميشل سليمان" ۱۱ نومبر ۲۰۰۸ء كو نيويارك میں منعقد ہونی والی "مكالمہ اديان كانفرنس" میںخطاب كرنے كے لیےنيويارك روانہ ہو گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے لبنان كے روزنامہ" الانوار'' كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان كے صدر ميشل سليمان كہ جنہیں اس كانفرنس میںشركت كی دعوت سعودی عرب كے بادشاہ " ملك عبداللہ" نے دی تھی گزشتہ روز ايك وفد كے ہمراہ نيويارك روانہ ہو گئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق لبنان كے صدر نے گزشتہ روز اس كانفرنس میں شريك ممالك كے سربراہان سے ملاقات كی اور لبنان كے مسائل پر تبادلہ خيال كيا۔ جناب ميشل سليمان نےوضاحت كی كہ لبنان میں مختلف مكاتب فكر كے افراد مل جل كر خوشگوار زندگی بسر كر رہے ہیں۔ لبنان كے صدر نےاپنی تقرير میں جنوب لبنان میں اسرائيلی افواج كی موجودگی كا تذكرہ كریں گے۔ لبنان كےصدر نيويارك كا دورہ اسے وقت میں كر رہے ہیں جب اس ملك كی قومی اور مذہبی شخصيات نے " ملك عبداللہ" كی طرف سے " شيمون پيرز" كو اس كانفرنس میں شركت كی دعوت كی مذمت كر رہی ہیں۔
318315