كرغستان كےدارالحكومت میں امام رضا (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

كرغستان كےدارالحكومت میں امام رضا (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سماجی گروپ: امام رضا علیہ السلام كے ميلاد كی مناسبت سے كرغستان كے دارالحكومت " بيشكك " میں جشن منعقد كيا گيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۹ نومبر ۲۰۰۸ء كو جشن كی یہ تقريب شہر بيشكك میں مسجد امام علی علیہ السلام میں منعقد ہوئی جس میں محبان اہل بيت (ع) نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ جشن كی اس تقريب كا اہتمام مسجد امام علی (ع) كمیٹی اور كرغستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كےثقافتی شعبے نے باہمی تعاون سے كيا تھا۔ جشن كی اس تقريب میں " الہدی" پبلشرز كےنمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمين " يوسفی" نے امام رضا علیہ السلام كی سيرت كے موضوع پر خطاب كيا۔
318148