بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ايران كے نائب وزير خارجہ " حسين شيخ الاسلام" نے۷ نومبر ۲۰۰۸ء كو امام رضا علیہ السلام كی زيارت كے بعد كہا كہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے كہ ہم عالمی زبان میں رضوی ثقافت كی ترويج كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ امام رضا علیہ السلام كی بارگاہ كا ايران میں وجود حكمت سے خالی نہیں ہےاگرچہ امام رضا علیہ السلام شيعوں اور دنيا كے آزاد مسلمانوں كےپيشوا ہیں ليكن امام رضا علیہ السلام كی عظيم بارگاہ كا ايران میں ہونا ہمارے لیےبركت كا باعث ہے اور اس كے مقابلے میں ہم ايرانيوں پر كچھ ذمہ دارياں عائد ہوتی ہیں۔ جناب شيخ الاسلام نے كہا كہ كوئی نعمت ايسی نہیں ہےكہ جس كے مقابلے میں انسان پر ذمہ دارياں عائد نہ ہوتی ہوں اور ہمیں چاہیے كہ امام رضا علیہ السلام كی سيرت كو دنيا كے سامنے پيش كریں۔
317892