لبنان میں علمائے الازہر كےذريعہ علوم اسلامی كی تدريس پراجلاس

IQNA

لبنان میں علمائے الازہر كےذريعہ علوم اسلامی كی تدريس پراجلاس

سماجی گروپ: مصر كے الازہر سنٹر سے متعلقہ علما ءكےذريعہ اسلامی علوم كی تدريس پر لبنان كے مفتی اور علمائے الازہر كے وفد نے تبادلہ خيال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كےمطابق لبنانی اخبار " الانوار" نے لكھا ہے كہ لبنانی مفتی " محمد رشيد قبانی" نے اس اجلاس میں جو لبنان كے دارالافتا بيروت میں منعقد ہوا ، مصر كے ۲۲ ركنی علمائے الازہر كے وفد سے علوم اسلامی كی تدريس ك موضوع پر تبادلہ خيال كيا اس وفد كی قيادت شيخ صبحی عبدالنبی" كر رہے تھے۔ اس اجلاس میں علوم اسلامی كی لبنان كےدارالافتاء سے متعلق شرعی سنٹر، بيروت كی مساجد اور اس ملك كےمختلف علاقوں میں تدريس پر تبصرہ كيا گيا ۔ لبنانی مفتی نے اس ملاقات میں سنٹر كی سرپرستی پر شيخ الازہر سيد محمد طنطاوی كے كردار كو سراھا اور كہا كہ الازہرنامی اسلامی مركز نہ صرف مصر میں بلكہ دنيا كے دوسرے عربی اور اسلامی ممالك میں اپنی ذمہ دارياں احسن انداز سے نبھا رہا ہے۔
317614