ايران كےقرآنی اساتذہ نےسری لنكا كے ۱۶۰۰ افراد كو قرآن اور اذان كی تربيت دی

IQNA

ايران كےقرآنی اساتذہ نےسری لنكا كے ۱۶۰۰ افراد كو قرآن اور اذان كی تربيت دی

اعزازی خبرنگار سعيد حقانی: ايران كےقرآنی اساتذہ نےسرلنكا میں ۱۶۰۰ افراد كو قرآن اور آذان كی چند مرحلوں میں تربيت دی ہے جن میں سے ۶۰ افراد نے آخر مرحلےكو كاميابی سے طے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی كلچرل سنٹر اور سری لنكا كی وزارت مذہبی امور كےدرميان طے پانے والے معاہدے كےتحت ايران سے بھيجےگئے اساتذہ نے سری لنكا كےمختلف افراد كوقرآن اور آذان كی تربيت دی ہے۔ معاہدے كے تحت ہر تعليمی كورس میں ايك ايرانی كلچر سنٹر كا نمائندہ اوروزارت مذہبی امور سری لنكا كےدو نمائندے حاضر ہوں گے۔ ايران سے بھيجے گئے استاد ہر كورس سےپہلے قرآنی تعليم كی اہميت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہیں اور پھر حاضرين محفل كےلیے قرآن حكيم كی كچھ آيات كی تلاوت كرتےہیں۔ معاہدے كےتحت سری لنكا كے ۱۴ علاقوں میں ان تعليمی كلاسوں كا انعقاد كيا جائے گا۔جن میں ۱۶۰۰ افراد كو قرآن كی تعليم اور آذان سكھائی جائے گی۔ سری لنكا كے سركاری ریڈيو كلچرل سنٹر كے تين پروگراموں كو تاملی، سينہالی اور انگريزی زبانوں میں نشر كيا جائے گا۔
318358