بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپور ٹ كے مطابق روزنامہ" الانوار" نے لكھا ہے كہ جبل عامل كےعلماء كی ہيئت كے سربراہ نے كہا ہے كہ امريكا كےنئے صدر بارك اوباما كا نعرہ تب صحيح ہو گا جب وہ جارج بش كی پاليسيوں سے اپنی پاليسياں عليحدہ كریں اور صرف خيالی قسم كےموقف سےامن و ا مان ، صلح اور عدل و انصاف كو عملی جامہ نہیں پہنايا جا سكتا۔ انھوںنے كہا كہ امريكہ كے گزشتہ حكمرانوں كا سارا زور دنيا پر طاقت كےذريعہ حكمرانی تھا اب نيا صدر كيسے اس امريكی جنگ كا خاتمہ كرتا ہے جس سے قتل ، خونريزی اور دنيا میں بدامنی پھيلی ہے اور مسلمانوں كو ظلم و بربريت كا نشانہ بنايا گيا ہے۔ انھون نے مزيد كہا كہ امريكی حكومت جس طاقت كو اپنے لیے مایہ سر بلندی سمجھتی تھی وہی معاشی بحران كے حل میں بالكل ناكام رہی ہے ۔امريكہ كو چاہیےكہ دہشتگرد ممالك جن میں سرفہرست اسرائيل ہے كی مدد سے ہاتھ اٹھا لے۔
317434