لبنان میں" شہيد ڈے" عقيدت و احترام سےمنايا گيا

IQNA

لبنان میں" شہيد ڈے" عقيدت و احترام سےمنايا گيا

سماجی گروپ: لبنانی عوام نے لبنان اسرائيل جنگ كےشہداء كو خراج عقيدت پيش كرنے كی غرض سےكل قومی اقدار كے مطابق " شہيد ڈے" منايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق روزنامہ " الانوار" نے لكھا ہے كہ ہر سال اس دن كو عقيدت و احترام سے منانے كا اہتمام لبنان میں حزب اللہ تنظيم كرتی ہے۔ بالخصوص اس دن كے پروگراموں كو " بنت جبيل" ، "سہل الخيام"،" تل النحاس"،" صريفا"،"البقاع"شہروں میں نہايت جوش و جذبے سےمنايا جاتا ہے۔ اس قومی دن كےموقع پر شہداء كےمزاروں پر پھولوں كی پتياں نچھاور كی جاتی ہیں اور حزب اللہ كے نمائندے خطاب كرتےہیں۔ لبنان میں آيت فضل اللہ كے نمائندوں نےاپنے خطاب میں لبنان كی دفاعی كاميابی كو مجاہدين اور لبنانی شہريوں كی فدا كاری كا مرہون منت قرار ديا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہمارے بھائيوں نے اسرائيل كےان بازوں كو كاٹ كر ركھ ديا ہے جو لبنان پر قبضہ كرنے كا پروگرام بنائے بیٹھے تھے۔ اور اس سے نہ صرف اسرائيل كےہاتھ كٹے ہیں بلكہ ہر اس دشمن كےہاتھ كٹ گئے ہیں جو دوسروں كی سرزمين پر قبضہ كے برے عزائم ذہن میں لیے بیٹھا تھا۔
318303