بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق تہران میں اس ہفتے كی نماز جعمہ كی تقريب پونےگيارہ بجے ايران كے ممتاز قاری " حسن رضائيان" كی تلاوت قرآن مجيد سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ اس كے بعد حسب سابق حجت الاسلام والمسلمين " بھرامی " شرعی مسائل بيان كریں گے۔ اس مرتبہ نماز جمعہ كےخطبوں سےپہلے ايران كےوزير ثقافت و ارشاد اسلامی" محمد حسين صفار ہرندی" ہفتہ كتاب كےمناسبت سے كتاب اور كتاب خوانی كےموضوع پر خطاب كریں گے۔ اور آخر میں آيت اللہ سيد احمد خاتمی نمازجمعہ كے خطبے دیں گے۔
319333