بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' نے " المنار" ٹی وی چنيل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ رات بيروت كے وقت كے مطابق ساڑھے چھ بجے سيد حسن نصر اللہ نے جنوب بيروت میں واقع سيد الشہداء كمپليكس میں خطاب كيا۔ سيد حسن نصر اللہ نے یہ خطاب " شہيد ڈے " كی مناسبت سے كيا۔ اور ۱۱ نومبر شہيد " احمد قصير" كا يوم شہادت ہے۔ ۱۹ سالہ " احمد جعفر قصير" نے ۱۱ نومبر ۱۹۸۲ء كو جنوب لبنان میں قابض اسرائيلی افواج كے خلاف جہاد كرتے ہوئے جام شہادت نوش كيا تھا۔
318940