حزب اللہ لبنان كے سربراہ كا بيروت میں خطاب

IQNA

حزب اللہ لبنان كے سربراہ كا بيروت میں خطاب

سياسی و سماجی گروپ: ۱۱ نومبر ۲۰۰۸ء كو حزب اللہ لبنان كےسربراہ " سيد حسن نصراللہ" نےجنوب بيروت میں '' شہيد ڈے " كی مناسبت سے خطاب كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' نے " المنار" ٹی وی چنيل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ رات بيروت كے وقت كے مطابق ساڑھے چھ بجے سيد حسن نصر اللہ نے جنوب بيروت میں واقع سيد الشہداء كمپليكس میں خطاب كيا۔ سيد حسن نصر اللہ نے یہ خطاب " شہيد ڈے " كی مناسبت سے كيا۔ اور ۱۱ نومبر شہيد " احمد قصير" كا يوم شہادت ہے۔ ۱۹ سالہ " احمد جعفر قصير" نے ۱۱ نومبر ۱۹۸۲ء كو جنوب لبنان میں قابض اسرائيلی افواج كے خلاف جہاد كرتے ہوئے جام شہادت نوش كيا تھا۔
318940