صدر احمدی نژاد نےآيت اللہ مدرسی يزدی كی رحلت پر تعزيت پيش كی ہے

IQNA

صدر احمدی نژاد نےآيت اللہ مدرسی يزدی كی رحلت پر تعزيت پيش كی ہے

سياسی گروپ: صدر احمد نژاد نے آيت اللہ مدرسی يزدی كی وفات حسرت آيات پر اظہار تعزيت كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نےصدر كی اطلاع رسانی كی ويب سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صدر احمد نژاد كا تعزيتی بيان كا متن یہ تھا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون:
مجھے عالم ربانی مجاہد فی سبيل اللہ مرحوم آيت اللہ سيد جواد مدرسی يزدی كی رحلت كی اطلاع دی گئی ہے۔ یہ عالم مجاہد روحانيت تشيع" میں اپنی سادہ زندگی بسر كرنےمیں بے مثال تھےجس نے علم و تقوی كی بدولت دين مبين اسلام كی خدمت كی ہے۔میں اسلام كے اس عظيم بطل جليل كی رحلت كی مناسبت سے تمام روحانيت ، معظم لہ كے خاندان اور ان كےبرادر ارجمند جناب مستطاب آيت اللہ سيد محمد رضا مدرسی يزدی كی خدمت میں تسليت پيش كرتا ہوں۔
319791