آيت اللہ خاتمی كا قرآن و احاديث سے مہم اور سمجھ بوجھ بہت زيادہ روشن اور مفيد تھی

IQNA

آيت اللہ خاتمی كا قرآن و احاديث سے مہم اور سمجھ بوجھ بہت زيادہ روشن اور مفيد تھی

گروہ انديشہ: آيت اللہ خاتمی كا قرآن و احاديث سے مہم اور سمجھ جوجھ بہت زيادہ روشن اور بہ اصطلاح خوب اور مفيد تھی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی انديشہ سروس نے مرحوم آيت اللہ سيد روح اللہ خاتمی كی علمی و اخلاقی شخصيت كو خراج تحسين پيش كرنے كے لیے ان كے نزديكی افراد اور شاگردوں سے انٹرويو ليا گيا تاكہ اس سيد يزدی كی ناپيد شخصيت كا ايك كوفہ ظاہر ہو سكے۔ اس وجہ سے محمد اخوان دفتر كے ممبر اور مرحوم كے شاگرد سے گفتگو كی۔ اخوان نے مرحوم كے ذاتی اخلاق كےبارے میں كہا ان كی اخلاقی صفات و عادات و اطوار واقعاً زبا نزد عام و خاص ہیں وہ مسائل سياسی ،مذہبی میں خاص گہری نگاہ ركھتے تھے۔ انكا فہم قرآن و حديژ و يا بطور كلی احكام اسلامی كی سمجھ بوجھ بہت روشن اور خوب اور مفيد تھیں۔ اگر امام خمينی كےپيغام میں جو كہ مرحوم كی تسليت كے بارے میں تھا توجہ كریں تو امام نے ان كو ايك بعنوان متدين روشن فكر اور مجتہد بزگوار كے نام سے ياد كيا ہے۔ اخوان نےكہا از جملہ مسائل میں سے ايك یہ تھا۔ كہ آپ امور مالی وخمس زكات جو كہ علماء كے ساتھ مربوط ہے، كو خرچ كرنےمیں بہت زيادہ احتياط كرتےتھے۔ باوجود ان كہ امام خمينی (عح) كی طرف سےان كو اجازہ دخل و تصرف امور حال میں حاصل تھا۔ ليكن پھر بھی احتياط كرتے تھے۔ انھوں نے كہا كہ مرحوم تقوی و پرہيز گاری میں واقعاً نمونہ تھے۔ امام خمينی (رح) نے فرمايا كہ میں جب بھی آيت اللہ خاتمی كے چہرے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو مجھے ياد خدا آتی ہے۔ لہذا جب یہ جملہ امام خمينی (رح) كی طرف سے ہے۔ تو واقعا مشخص ہو جائے گا۔ كہ ان كا مقام علمی، تقوا اور پرہيز گاری كس حد تك تھا كہ امام جب بھی مرحوم كے چہرے كی جانب نگاہ كرتے تھے۔ تو فرماتے ہیں كہ ياد خدا آتی ہے۔
318353