بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق علامہ طباطبائی كی برسی كےحوالے سے پروگرام كےساتھ ساتھ جامعۃ المصطفی العالمیہ كےادارہ امور قرآن وحديث نے ايك محفل قرآن كا بھی اہتمام كيا ہےجس میں بين الاقوامی قراء شركت كریں گے۔ ياد رہےكہ اس نورانی محفل میں مصر اور فلپائن كےممتاز قراء " احمد نعينع" اور استاد " عبدالباسط امام تو مارا" شركت كریں گے۔ یہ محفل ۱۴ نومبر ۲۰۰۸ء كو شام چھ بجے مدرسہ امام خمينی كے قدس ہال میں منعقد ہو گی۔
319313