۳۰ ہزار سے زائد عراقی حج ادا كرنے كےلیے سعودی عرب جا رہے ہیں

IQNA

۳۰ ہزار سے زائد عراقی حج ادا كرنے كےلیے سعودی عرب جا رہے ہیں

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: اس سال حج تمتع كی ادائيگی كے لیے ۳۰ ہزار سے زائد عراقی سعودی عرب جا رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگارنے حج سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق میں حج كمیٹی كے سربراہ شيخ" محمد تقی المولی" نے كہا كہ عراقی حجاج كے قافلے ۱۴ نومبر كو سعودی عرب كے لیے روانہ ہوں گے یہ قافلے زمينی اور ہوائی راستوں سے سعودی عرب جا رہے ہیں۔ انھوں نےمزيد كہا كہ سعودی عرب كا سفارت خانہ نہ ہونے كی وجہ سے عراقيوں كو سعودی عرب كا ويزا حاصل كرنے كےلیے بہت مشكلات كا سامنا ہے۔ ياد رہے كہ سعودی عرب عراق كے جديد سياسی نظام كی حمايت نہیں كرتا اس لیے وہ اس ملك میں اپنا سفارت خانہ نہیں كھول رہا ہے۔
319660