شارجہ كی كتابی نمائش میں پيغمبر اسلام (ص) كے بارے میں مختلف كتب كی نمائش

IQNA

شارجہ كی كتابی نمائش میں پيغمبر اسلام (ص) كے بارے میں مختلف كتب كی نمائش

اعزازی خبرنگار/ ميترا توسلی: شارجہ كی ستائيسویں عالمی نمائش كتاب میں پيغمبر اسلام (ص) كےعنوان پر كئی كتب كی نمائش كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی كےتعلقات عامہ نے لكھا ہے كہ پيغمبر اسلام (ص) سے آشنائی كے عالمی ادارہ كے سربراہ " عادل بن علی الشعری" نےكہا ہے كہ یہ نمائش ۱۲ نومبر سے ۱۴ نومبر ۲۰۰۸ء تك شارجہ میں منعقد كی گئی جس میں انگريزی زبان كی مختلف كتب پيغمبر اسلام (ص) اور آپ كی سيرت اور اخلاق پر پيش كی گئی ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس نمائش كی من جملہ كتب میں سے زين العابدين كی تاليف كردہ كتاب " اپنے پيغمبر كو پہچانو" اور ناجی ابراہيم كی تاليف كردہ كتاب " كيا تم نےپيغمبر كی حقيقت كو پہچانا" شامل ہیں۔ اس نمائش میں ۴۹۱ امارات اور دوسرے ممالك كےپبلشرز نےشركت كی ہے۔
319836