بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ " الانوار" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كے وزير خارجہ " احمد ابوالغيط" نے اس ملاقات میں لبنان میں امن و امان كے قيام كی تاكيد كی اور مفتی لبنان " قبانی" نے بھی دارالافتاء لبنان اور الازہر يونيورسٹی كےباہمی تعاون پر خوشی كا اظہار كيا۔ مصر كے وزير خارجہ نے اس ملاقات میں دينی امور پر دو طرفہ تعلقات كی ضرورت پر زور ديا۔ انھوں نے كہا كہ اس ملك پر اسرائيلی جارحيت كا خاتمہ ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ كےمعاہدے كے مطابق عمل ہونا چاہیے۔
320197