پين المذاہب مكالمہ مسئلہ فلسطين كےحل كے بغير ناممكن ہے

IQNA

پين المذاہب مكالمہ مسئلہ فلسطين كےحل كے بغير ناممكن ہے

سياسی و سماجی گروپ: اردن كے بادشاہ نے مشرق اور مغرب كے درميان بين المذاہب مكالمے كو مسئلہ فلسطين كےحل كے بغير بے فائدہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اردن كےروزنامہ " الاستور" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے بادشاہ " ملك عبداللہ" ۱۳ نومبر ۲۰۰۸ء كو نيويارك میں منعقد ہونے والی مكالمہ بين اديان كانفرنس میں كہا امن و امان كے قيام كے لیے مختلف اديان اور تہذيبوں كے درميان گفتگو ضروری ہےليكن مسئلہ فلسطين كے حل كے بغير مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو كا كوئی فائدہ نہیں ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ فلسطينوں پر ظلم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اور مشرق اور مغرب كےدرميان تعلقات میں بہتری كے لیے ضروری ہے كہ فی الفور مسئلہ فلسطين كو حل كيا جائے۔
320195