بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق صوبہ بلخ كے ادارہ حج و اوقاف كے سربراہ " مولوی حيات اللہ" نے كہا كہ اس سال صوبہ بلخ ۴۸۲۷ افراد زيارت بيت اللہ سے مشرف ہوں گے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ اس سال ہر ۵۰ حجاج كے لیے ايك رہنما معين كيا گيا جبكہ گزشتہ سال ۱۰۰ حجاج كےلیے ايك رہنما تھا۔ ياد رہے كہ اس سال افغانستان سے ۳۰ ہزار حجاج تمتع كےلیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔ حج
319801