بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بلغاریہ كے مركز میں واقع شہر " پلون" كی جامع مسجد پر چند دن پہلے نامعلوم افراد نے حملہ كيا تھا۔ شہر " پلون" كی دارالافتاء نے اس واقع كی رپورٹ درج كرائی تھی جس كے نتيجے میں شہر پلون كی پوليس نےشواہد كی روشنی میں ۱۵ سالہ نوجوان كو مسجد كی بے حرمتی كے جرم میں گرفتار كيا ہے۔ ياد رہے كہ گزشتہ سال كے دوران شدت پسند جماعت " آتاكا" كے حاميوں نے متعدد بار بلغاریہ كے مركز میں مساجد كی بے حرمتی كی ہے۔
320286