بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " شيعہ آن لائن" كے حوالے سے رپور ٹ دی ہے كہ بلغاریہ میں مسلمانوں كی زيادہ تر آبادی شہرساماكوف میں مقيم ہے اور ساماكوف ايك چھوٹا شہر ہے جو بلغاریہ كے دارالحكومت صوفیہ كے قريب واقع ہے۔ اس ملك كی عثمانی دور كی تاريخی مسجد " بايراقلی" ميوزيم میں تبديل ہو چكی ہے۔ اور "۱۱ ستمبر كےواقع كے بعد عيسائيوں اور مسلمانوں كےدرميان نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر صوفیہ میں موجود ۸۶ مساجد سے صرف ايك مسجد " سيف افندی' آباد ہے اور ہر سال ماہ مبارك رمضان میں تركی سے ۲۰ سے زائد مبلغين تبليغ كے لیے بلغاریہ جاتے ہیں۔بلغاریہ كے ايك سرگرم مسلمان مہدی نےكہا كہ میں چاہتا تھا كہ اپنے والد اور دادا كے نام پر مسجد تعمير كروںليكن حكومت اس كی اجازت نہیںديتی اس نےمزيد كہاكہ ميرے ذہن میں تركيب آئی ہے كہ اپنا گھر تعمير كروں اور گھر كو بطور مسجد استعمال كروں۔
320531