آيت اللہ مظاہری كا درس خارج اب آن لائن نشر ہو گا

IQNA

آيت اللہ مظاہری كا درس خارج اب آن لائن نشر ہو گا

ثقافتی گروپ: آية اللہ مظاہری كا اصول اور فقہ كا درس خارج براہ راست انٹرنیٹ پر پوری دنيا كےلیےنشر كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ادارہ صدائے بہار كےسربراہ جناب جواد جوادی نےكہا ہے كہ آئندہ دنوں میں آيت اللہ مظاہری كے دفتر كےتعاون سے موصوف كا اصول اور فقہ كا درس خارج براہ راست انٹرنیٹ پر نشر كيا جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ مراجع تقليد اور علماء گرا نقدر شخصيات ہیںلہذا ان كی دلنشين صدا سے آئندہ كےعلماء اور محققين بھی مستفيد ہو سكیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آيت اللہ مظاہری كا یہ درس خارج ہر روز صبح آ ٹ ھ بجے اصفہان میں منعقد هوتا ہے اور اس كی آڈيو فائل انٹرنیٹ كی سائٹ سے حاصل كی جا سكے گی۔
320928