مہدويت كےتربيتی كورس كے داخلےكی تاريخ میں توسيع

IQNA

مہدويت كےتربيتی كورس كے داخلےكی تاريخ میں توسيع

اعزازی خبرنگار/ميتراتوسلی: دينی طلبہ اور طالبات كےلیے مہدويت تعليمات كے تربيتی كورس كےلیے داخلے كےوقت میں مزيد توسيع كر دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے لكھا ہے كہ مہدويت انسٹیٹيوٹ میں تعليمی امور كے انچارج حجۃ الاسلام " علی مصلحی" نے كہا ہے كہ اس كورس كے داخلے میں مزيد توسيع كر دی گئی ہےتاكہ زيادہ سے زيادہ طلبہ اور طالبات اس فرصت سے مستفيد ہو سكیں۔ انھوں نے داخلے كی شرائط بيان كرتے ہوئے كہا كہ داخلے كے لیے دينی تعليم كی سطح دوم اور انسٹیٹيوٹ كے داخلی قوانين كی پابندی ضروری ہو گی۔ اس انسٹیٹيوٹ سے فارغ اتحصيل ہونے والے طلباء كو سند دی جاتی ہے۔ اور دوسرے علمی مراكز میں بھی خدمات كےلیےبھی مواقع فراہم كیے جائیں گے۔
321038