تركی كی انٹرنیٹ سائٹ پر " حديث اور سيرت" پر عالمی مقابلہ

IQNA

تركی كی انٹرنیٹ سائٹ پر " حديث اور سيرت" پر عالمی مقابلہ

اعزازی خبرنگار/جلال بيطرفان: تركی كی معروف سائٹ "سونپيا گيمبر" پر سال میں مسلسل دوسری مرتبہ " حديث اور سيرت" پر عالمی مقابلہ منعقد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق خيمہ خبررساں سائٹ نے لكها ہے كہ اس سائٹ پر سيرت پيغمبر اعظم (ص) پر كام كيا جاتا ہے اور سائٹ اپنی سرگرمياں انجام دے رہی ہے. سائٹ نے تركی اور دنيا كے مختلف علاقوں میں بسنے والے محققين اور دانشوروں كو دعوت دی ہے كہ وہ تحقيقی مضامين كے ذريعہ اس مقابلے میں شركت كریں۔ یہ مقابلہ انٹرنیٹ پر منعقد ہو گا۔ گزشتہ سال یہ انعام ڈاكٹر خالد ادزكان اور مجيد اوغلو كے نصيب ہوا تھا۔ یہ سائٹ ۲۰۰۷ء سے سيرت و حيات پيمبر اكرم (ص) كے حوالے سے شروع كی گئی تھی۔ مضامين كے ارسال كی آخری تاريخ ۱۶ جنوری ۲۰۰۸ء ہے۔
321091