بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق خيمہ خبررساں سائٹ نے لكها ہے كہ اس سائٹ پر سيرت پيغمبر اعظم (ص) پر كام كيا جاتا ہے اور سائٹ اپنی سرگرمياں انجام دے رہی ہے. سائٹ نے تركی اور دنيا كے مختلف علاقوں میں بسنے والے محققين اور دانشوروں كو دعوت دی ہے كہ وہ تحقيقی مضامين كے ذريعہ اس مقابلے میں شركت كریں۔ یہ مقابلہ انٹرنیٹ پر منعقد ہو گا۔ گزشتہ سال یہ انعام ڈاكٹر خالد ادزكان اور مجيد اوغلو كے نصيب ہوا تھا۔ یہ سائٹ ۲۰۰۷ء سے سيرت و حيات پيمبر اكرم (ص) كے حوالے سے شروع كی گئی تھی۔ مضامين كے ارسال كی آخری تاريخ ۱۶ جنوری ۲۰۰۸ء ہے۔
321091