بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے لبنانی اخبار " الانوار" سےنقل كيا ہے كہ شيخ نعيم قاسم حزب اللہ كے جوائن سيكرٹری نے انجمن وحدت اسلامی لندن كے وفد سے ملاقات كی وفد كی سربراہی كمال الہلباوی سيكرٹری انجمن كر رہے ہیں۔ ان خاص حالات میں اس ديدار كا ہونا قابل ستائش ہے چونكہ دشمن مسلمانوں كے درميان تفرقہ پھيلانے كے درپے ہے۔ اس ملاقات میں انھوں نے كہا كہ ايجاد تفرقہ كے برخلاف مسلمانوں كو دعوت اتحاد دينے كےلیے زيادہ زحمت كی ضرورت نہیں كيونكہ پہلے ہی اس راہ كے راہی ہیں۔ نعيم قاسم نے كہا حزب اللہ لبنان اپنے قانونی مقاصد كے حصول كےلیے كوشش كر رہی ہے ان مقاصد میں ہر قسم كے قبضہ كی مخالفت اور تنھا ايمانی راہ حل مقاومت، شامل ہیں۔ ہم آج اپنی تمام تر طاقت كے ساتھ اسرائيلی تجاوز اور ملك پر غيروں كے قبضے كے خلاف جوانوں كے مستقبل كےلیے كھڑے ہیں۔
320204