فرانس میں حاجت مندوں كے درميان نقدی اور ہدايا كی تقسيم میں جامع مسجد "ليون" كا كردار

IQNA

فرانس میں حاجت مندوں كے درميان نقدی اور ہدايا كی تقسيم میں جامع مسجد "ليون" كا كردار

بين الاقوامی گروپ : فرانس میں عيد قربان كے موقع پر خيریہ انجمن " ريشار "اور جامع مسجد "ليون" كے باہمی تعاون سے بيمار اور حاجت مندوں كے درميان ضرورت كی اشياء اور نقدی تقسيم كریں گے
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا"نے "اسلام ريسرچ " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كام كا مقصد بيمار اور يتيم بچوں سے اظہار ہمدردی ہے اس لئے جامع مسجد ''ليون"نے فرانس كے تمام مسلمانوں سے درخواست كی ہے وہ ان افراد كی مدد كے لئے تعاون كریں اور ضرورت كی اشياء يا نقدی پہنچائیں تاكہ عيد قربان كے موقع پر بيمار اور حاجت مند بچوں كی مدد كی جاسكے ۔
اس كام كے تمام مراحل كی فلم بندی كی جائے گی اور اسے مسجد "ليون" كی ويب سائٹ پہ ديا جائے گی ۔


۳۲۱۶۷۲