"جنوبی ايشيا" میں تمدن اسلامی" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا بنگلاديش میں آغاز

IQNA

"جنوبی ايشيا" میں تمدن اسلامی" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا بنگلاديش میں آغاز

بين الاقوامی گروپ: ۱۶ نومبر ۲۰۰۸ ء كو بنگلاديش كے دار الحكومت ڈھاكہ میں "جنوبی ايشيا میں تمدن اسلامی " كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز ہوا ۔
اس كانفرنس كا اہتمام بنگلاديش كی وزارت امور خارجہ ، ڈھاكہ يونيورسٹی ، اور "oic"سے وابستہ كچھ اداروں كے تعاون سے كيا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "ڈيلی اسٹار " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تين روزہ كانفرنس كا موضوع جنوبی ايشيا میں تمدن اسلامی كی تاريخ ہے ۔
اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں بنگلاديش كی وزارت خارجہ كے اہل كار "توحيد حسين " ، "محمد عمران" اور "oic" سے وابستہ تاريخ ، آرٹ اور ثقافت اسلامی سنڑ كے مدير "ہليت ايرن" نے خطاب كيا ۔
ايرنے اپنے خطاب میں كہا كہ تاريخ آرٹ اور ثقافت اسلامی سنٹر اسلام كی حقيقی تاريخ كے تعارف ، اسلام كے بارے میں بدبينی كو دور كرنے اور اسلامی مذاہب كے درميان افہام و تفہيم كو فروغ دينے كے لئے اپنی كوششیں جاری ركھے ہوئے ہے۔
321642