ايران كی قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا شعبہ لبنان نےاخبار الانوار سےنقل كيا ہے كہ عبد الامير قبلان رئيس مجلس اعلیٰ شيعيان لبنان نے علماء دين سے درخواست كی ہے كہ لوگوں كو وعظ و نصيحت اور احكام دين كی تعليم كے حوالے سے اپنے فريضہ پرعمل پيراہوں ۔ وہ البرجاوی امام بارگاہ میں خطاب كررہے تھے ۔
انھوں نے كہا كہ آج معاشرہ مومن انسانوں كا محتاج ہے جو اپنے اعمال كے ذريعے معاشرے كی اصلاح كرسكیں اور نمونۂ عمل ہوں۔ كہا كہ لبنان ايك ايسی اخلاقی تحريك كی ضرورت مند ہے جو ملت كو اصالت دينی اور تعليمات دين سے جوڑ كر ايك بہترين معاشرہ قائم كر سكے ۔ انھون نے ايك دوسرے كی مدد اور امر بالمعروف اور نہی از منكر كو اہم موضوعات میں سےقرار ديا ۔
انھوں نے غريبوں اور فقراء كی مددكے لئے سب كو مل كر مدد كرنے كی تاكيد كی اور لوگوں كو محروم علاقوں میں سكول ، ڈسپنسرياں ، اور چھوٹے كارخانے لگانے كی دعوت دی تاكہ لوگوں كی صحت و تعليم واقتصاد كی مشكل حل ہو ۔
انھوں نے شہريوں سے اپيل كی كہ ہر قسم كی فرقہ واريت، افتراق سےاجتناب كریں اور كہا ہم نہیں چاہتے كہ ملك میں دوبارہ گذشتہ دور آئے بلكہ چاہتےہیں مل كر ايك نئے دور كا آغاز كریں ۔
۳۲۱۵۲۲