ايران كی قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا نے "app"سےنقل كيا ہے كہ اس ہفتے كا موضوع "برطانیہ كی مشترك اقدار كا احترام "ہے اور اس ہفتہ بيداری میں ايك اسلامی سائٹ كا افتتاح كيا جائےگا تاكہ طلباء حضرات زيادہ فائدہ اٹھاسكیں۔
شاہد ملك وزير قاتون انگلينڈ نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ منفی اسلامی نظريات كو مغربی میڈيا منتشركر رہا ہے اور بدون شك جوان حضرات اس سائٹ كی طرف رجوع كریں اور اسلامی اطلاعات سےبہرہ مند ہوں ممكن ہے یہ اطلاعات كسی اور جگہ نہ ملیں
اسی طرح ظہور قريشی جامعہ اسلامی برطانیہ كے سربراہ نے وضاحت كی كہ اسلام اور اس كی تعليمات كا تعارف موجودہ دنيا میں ضروری ہے خاص كر ۱۱ ستمبر كے حادثات كے بعد بہت ضروری ہے كيونكہ ان واقعات كے بعد اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں غلط افكار زيادہ تيزی سے پھيلے ہیں ۔
۳۲۲۱۹۷