ماسكو میں عنقريب اسلامی ثقافتی سنٹر كا افتتاح كيا جائے گا

IQNA

ماسكو میں عنقريب اسلامی ثقافتی سنٹر كا افتتاح كيا جائے گا

بين الاقوامی گروپ: روس میں سعودی عرب كے سفير نے خبر دی ہے كہ سعودی عرب كے تعاون سے ماسكو میں اسلامی ثقافتی سنٹر قائم كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا " كی رپورٹ كے مطابق ۲۰ نومبر ۲۰۰۸ ء كو روس میں سعودی سفير " علی حسن جعفر " نے روس كے مفتيوں كی كونسل كے سربراہ" راويل عين الدين " سے ملاقات میں كہا ہے كہ ميرا ملك ماسكو میں مسجد اور اسلامی مراكز كی تعمير پر آمادہ ہے
روس كے مفتيوں كی كونسل كےسربراہ نے بھی اس ملاقات میں كہا ہے كہ ان منصوبوں كی تكميل كے بعد روس اور سعودی عرب كے تعلقات میں مزيد بہتری آئے گی ۔
323577