اردن نے شہر قدس میں مقدسات اسلامی كی توہين كی مذمت كی ہے

IQNA

اردن نے شہر قدس میں مقدسات اسلامی كی توہين كی مذمت كی ہے

سماجی گروپ:اردن كے وزير خارجہ نے مسجد الاقصی اور شہر قدس كے اطراف میں اسرائيلی فوج كی طرف سے مقدس مقامات كی توہين كی مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا " نے اردن روزنامہ "الغد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب " صلاح الدين البشير " نے كہا ہے كہ شہر قدس میں اسرائيلی فوج كے اقدامات سلامتی كونسل ۔ اقوام متحدہ، بين الاقوامی قوانين اور خصوصاً۱۹۴۹ ء كےجنيوا معاہدے كے خلاف ہیں ۔انھوں نے شہر قدس میں اسرائيلی جارحيت كی روك تھام كا مطالبہ كيا ہے ۔
322712